لاہور، شاہدرہ انویسٹی گیشن پولیس کی کارروائی،ہاؤس رابری میں ملوث گروہ گرفتار

جمعہ 3 فروری 2023 20:39

لاہور، شاہدرہ انویسٹی گیشن پولیس کی کارروائی،ہاؤس رابری میں ملوث گروہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2023ء) شاہدرہ انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہاؤس رابری میں ملوث گروہ کو گرفتار کر لیا۔شاہدرہ انویسٹی گیشن پولیس کی جانب سے گرفتار کئے گئے ملزمان میں شہباز ، شرافت اور اسامہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کے 15 تولے طلائی زیورات، نقدی،ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ انچارج انویسٹی گیشن شاہدرہ محمد سرور کا کہنا ہے کہ ملزمان کیخلاف ہاؤس رابری کے متعدد مقدمات ٹریس ہوئے ہیں۔ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

متعلقہ عنوان :