ًچاغی میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کرنے والے دونوں ڈاکو گرفتار

جمعہ 3 فروری 2023 20:40

دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2023ء) چاغی میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کرنے والے دونوں ڈاکوں کو لیویز فورس نے گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

لیویز فورس ذرائع کے مطابق گرفتار ڈاکوں کی شناخت منظور احمد اور ظہور احمد کے ناموں سے ہوئی جو پہلے بھی ڈکیتی کی وارداتوں میں انتظامیہ کو مطلوب ہیں جبکہ مقامی عدالت سے اشتہاری بھی ہیں۔ حکام کے مطابق مذکورہ افراد نے گزشتہ روز نقیب اللہ نامی ایک شہری کو ڈکیتی کی کوشش کے دوران فائرنگ کرکے زخمی کیا جس کے بعد ڈپٹی کمشنر چاغی حسین جان بلوچ اور اسسٹنٹ کمشنر دالبندین محمد عبدالباسط بزدار کی ہدایات کی روشنی میں مقامی لیویز فورس نے کارروائی کرکے دونوں ڈاکوں کو گرفتار کرلیا جن سے تفتیش شروع کردی گئی

متعلقہ عنوان :