سرگودھا، اسسٹنٹ کمشنر کا علی الصبح مرکزی سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ، نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا

منگل 7 فروری 2023 22:39

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2023ء) اسسٹنٹ کمشنر مدثر ممتاز نے علی الصبح مرکزی سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا اور نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مختلف سٹالز پر جاکر آلو پیاز اور ٹماٹر سمیت دیگر سبزیوں و فروٹ کی طلب و رسد اور کوالٹی کو بھی چیک کیا۔ اس موقع پر مارکیٹ کمیٹی کا عملہ بھی موجود تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے آڑھتیوں سے ملاقات کرکے مسائل بھی دریافت کیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر مقرر کیے جانے والے نرخ ناموں کو بروقت پرچون اور تھوک کی دکانوں پر پہنچایا جائے۔ انہوں نے سبزی و فروٹ منڈی میں صفائی کو بہتر بنانے کی تلقین کی۔ ان کا کہنا تھا کہ تاجر مقرر کردہ نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فروخت کو یقینی بنائیں نیز زخیرہ اندوزی اور گراں فروشی سے اجتناب کیا جائے بصورت دیگر قانون حرکت میں آئے گا۔

متعلقہ عنوان :