جج کو رشوت دینے کا معاملہ، شعیب شیخ کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا

پیر 13 مارچ 2023 23:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2023ء) اسلام آبادڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں سزا یافتہ شعیب شیخ کو سیشن جج کو رشوت دینے کے کیس میں جسمانی ریمانڈ پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں سزا یافتہ شعیب شیخ کو ایڈیشنل سیشن جج کو رشوت دینے کے معاملہ پر گرفتار کیا گیا تھا۔پیر کو اسلام آبادڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے شعیب شیخ کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :