رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عمرہ بکنگ فل ہوگئی
مجموعی طور پر ماہِ مقدس کے 13 دنوں میں عمرہ کے لیے مزید بکنگ اب دستیاب نہیں
ساجد علی جمعرات 16 مارچ 2023 11:40
(جاری ہے)
سعودی عرب نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے سے شروع ہونے والے رمضان المبارک کے دوران عمرہ کی اجازت نُسُک کے ذریعے مملکت کے اندر اور باہر کے مسلمانوں کے لیے حاصل کی جا سکتی ہے، نُسُک پلیٹ فارم عمرہ کرنے یا مملکت میں مقدس مقامات کی زیارت کے خواہشمند مسلمانوں کو ضروری ویزا اور پرمٹ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ متعلقہ پیکجوں کو الیکٹرانک طور پر بک کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ سعودی عرب نے حالیہ مہینوں میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے ملک آنے کے خواہشمند مسلمانوں کے لیے متعدد سہولیات کی نقاب کشائی کی ہے، مختلف قسم کے داخلے کے ویزے رکھنے والے مسلمانوں کو ذاتی، وزٹ اور سیاحتی ویزے کے حامل افراد کو عمرہ کرنے اور حضرت محمد ﷺ کے روضہ مبارک جانے کی اجازت ہے۔ سعودی حکام نے عمرہ ویزا کی مدت بھی 30 دن سے بڑھا کر 90 کر دی ہے اور حاملین کو تمام زمینی، فضائی اور سمندری راستوں سے مملکت میں داخل ہونے اور کسی بھی ہوائی اڈے سے جانے کی اجازت دی ہے، سعودی شہری اپنے بیرون ملک دوستوں کو مملکت کا دورہ اور عمرہ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے ویزا کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ سعودی عرب نے ایک اسٹاپ اوور ٹرانزٹ ویزا بھی جاری کیا ہے، جس کے حامل افراد کو عمرہ کرنے، مسجد نبوی ﷺ میں جانے اور مملکت بھر میں مختلف تقریبات میں شرکت کی اجازت دی گئی ہے، 4 دن کا ٹرانزٹ ویزا 90 دنوں کے لیے کارآمد ہے، اسی طرح جی سی سی ممالک کے رہائشی سعودی عرب سیاحتی ویزا کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں خواہ ان کا پیشہ کچھ بھی ہو، انہیں عمرہ کرنے کی بھی اجازت ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ،لیڈیز ٹیلرنگ شاپس میں مردوں کے داخلے پر پابندی
-
حج ویزا پالیسی ، سعودی عرب نے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا
-
جہاز میں سوار خواتین مسافر آپس میں لڑپڑیں، پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
-
الجزیرہ کی بندش مضحکہ خیز اسرائیلی فیصلہ ہے،آئی ایف جے
-
اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں سے رفح کو خالی کرنے کا مطالبہ کردیا
-
غزہ جنگ ، طلبہ کے احتجاج کا دائرہ آئرلینڈ ، بنگلا دیش، عراق سمیت دنیا بھرمیں پھیل گیا
-
سکھوں کی مذہبی کتاب کی توہین پر مشتعل ہجوم نے 19 سالہ لڑکا مار ڈالا
-
قیدیوں کے بدلے غزہ میں جنگ بندی کی شرط قبول نہیں،اسرائیل
-
اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم
-
سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا
-
کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 228 ہو گئی
-
یہ ہے اسرائیل ،اونروا چیف کو چوتھی بارغزہ میں داخلے سے روک دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.