مجھے کنگنا رناوت سے کوئی مسئلہ نہیں مسئلہ اسے ہے، تاپسی پنو

ایمانداری کی بات ہے میں تو کنگنا کو جانتی تک نہیں،جب انڈسٹری جوائن کی تب پنک کی سکریننگ کے موقع پر دیکھاتھا، اداکارہ

ہفتہ 18 مارچ 2023 12:20

مجھے کنگنا رناوت سے کوئی مسئلہ نہیں مسئلہ اسے ہے، تاپسی پنو
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2023ء) بالی ووڈ کی اداکارہ تاپسی پنوں نے کہا کہ انہیں اداکارہ کنگنا رناوت کو آداب یا خوش آمدید کہنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں، لیکن ا س کیلئے ضروری ہے کہ ان سے آمنا سامنا تو ہو۔ واضح رہے کہ تاپسی اور کنگنا کے درمیان ماضی میں ٹوئٹر پر کافی کشیدگی رہی، اس کی وجہ کنگنا اور انکی بہن رنگولی چندل کی جانب سے تاپسی کو درجہ دوم اداکارہ اور دوسرے القابات دینے سے ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کہ کیا آپ کبھی کنگنا سے ملی ہیں تاپسی نے جواب دیا اس پر کیا کہہ سکتی ہوں، مجھے ایسی باتوں سے کوئی مسئلہ نہیں، ایمانداری کی بات ہے کہ میں تو اسے جانتی تک نہیں۔میں نے اسے صرف پنک کی سکریننگ کے موقع پر دیکھا، جب میں نے نئی نئی انڈسٹری جوائن کی تھی، تو یہ ملاقات تو ویسے ہی ہے جیسے کہ مہمان ایک دوسرے کو ہیلو ہائے کہتے ہیں۔ ویسے اگر کبھی اس سے آمنا سامنا ہوا تو میں ہیلو کہوں گی، میں منہ پھیر کر نہیں جائوں گی۔انہوں نے کہا کہ مجھے اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، پرابلم اسے ہے، تو اس کی مرضی ہے۔ مجھے ابتدا میں جھٹکا لگتا ہے، وہ اتنی اچھی ایکٹر ہیں، تو جب انہوں نے مجھے اپنی سستی کاپی کہا تو یہ میرے لیے اعزاز کی بات تھی۔

متعلقہ عنوان :