کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری کے رحجان میں فروری کے دوران 32.9 فیصد کی نموریکارڈ

بدھ 22 مارچ 2023 13:20

کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری کے رحجان میں فروری کے دوران 32.9 فیصد کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2023ء) کریڈٹ کارڈز کے ذریعےخریداری کے رحجان میں فروری کے دوران سالانہ بنیادوں پر32.9 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک کےجاری اعدادوشمارکے مطابق فروری میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے 87 ارب روپے کی خریداری کی جوگزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 32.9 فیصدزیادہ ہے۔گزشتہ سال فروری میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے 65 ارب روپے کی خریداری کی تھی۔جنوری کے مقابلہ میں فروری میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری میں ماہانہ بنیادوں پر0.5 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔جنوری میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعے صارفین نے 87 ارب روپے کی خریداری کی تھی۔