Live Updates

رمضان المبارک ،لاہور چیمبر کے اوقات کار تبدیل

بدھ 22 مارچ 2023 17:46

رمضان المبارک ،لاہور چیمبر کے اوقات کار تبدیل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2023ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے رمضان المبارک کے دوران اوقات کار تبدیل کردئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

نئے اوقات کار کے مطابق سوموار سے ہفتہ کے دوران لاہور چیمبر کے اوقات کار صبح10 تا سہ پہر3بجے تک ہوں گے جبکہ جمعہ کو چیمبر صبح 10 تا 1 بجے تک کام کرے گا۔ لاہور چیمبر کا شعبہ ممبر شپ 24 تا 30 مارچ تک5بجے تک تجدید رکنیت کرے گا جبکہ تجدید رکنیت کی آخری تاریخ 31 مارچ کو شعبہ ممبرشپ رات 12بجے تک کام کرے گا۔ 23 مارچ کو لاہور چیمبر بند رہے گا ۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :