ملک کی عدالتی تاریخ میں فیصلے کیلئے مصنوعی ذہانت کے سافٹ وئیر کا استعمال
سیشن عدالت پھالیہ نے دلائل سننے کے بعد بدفعلی کی کوشش کرنے والے 13 سالہ ملزم کی ضمانت منظور کی،عدالت نے تجرباتی طور پر ’’ چیٹ جی پی ٹی‘‘ سے بھی معاونت لی
عبدالجبار منگل 11 اپریل 2023 16:57
(جاری ہے)
جج نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ 13 سالہ لڑکے کی ضمانت کا کیس آیا،ملزم پر 9 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کا الزام ہے،فریقین کو تفصیل کے ساتھ سننے کے بعد عدالت اس نتیجے پر پہچنی کہ 13 سالہ لڑکے کو ضمانت قبل از گرفتاری دی جائے کیونکہ اس مقدمے میں کئی قانونی نقائص ہیں،عدالت نے قرار دیا کہ مقدمے کے معروضی حالات کی جانچ کے بعد مصنوعی ذہانت کے سافٹ وئیر ’’ چیٹ جی پی ٹی فور‘‘ سے بھی معاونت لینے کا فیصلہ کیا گیا کہ آیا مستقبل میں یہ ٹیکنالوجی قانونی موشگافیوں میں کیسے مدد کر سکتی ہے کیونکہ کئی ملکوں میں قانونی مشاورت کیلئے روبوٹس سے مدد لی جا رہی ہے۔
جج محمد عامر منیر نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ ’’ چیٹ جی پی ٹی‘‘ سے مدد لینا تجرباتی طور پر کیا گیا حالانکہ عدالت معروضی حقائق پر ملزم کو ضمانت دینے کا فیصلہ کر چکی تھی۔ ’’ چیٹ جی پی ٹی فور اوپن اے آئی‘‘ سے سوال کیا گیا کہ پاکستان میں 13 سالہ ملزم کو ضمانت دی جا سکتی ہے؟ جس پر چیٹ جی پی ٹی نے جواب دیا کہ پاکستان میں اس وقت جوینائل جسٹس ایکٹ 2018 نافذالعمل ہے جس کے سیکشن 12 کے مطابق مشروط طور پر عدالت ضمانت دے سکتی ہے تاہم اس کا حتمی فیصلہ عدالت ہی کرے گی۔مزید اہم خبریں
-
پہلا ڈریسڈن انٹرنیشنل پیس پرائز بعد از مرگ ناوالنی کے لیے
-
وفاقی اور صوبائی حکومت ہوش کے ناخن لیں ‘ حافظ نعیم الرحمن
-
مدینہ کی ریاست کی بات کرنے والوں کو معلوم ہونا چاہیئے پہلا اصول معافی مانگنا ہے، گورنر سندھ
-
سائنسی تحقیق میں فراڈ کا بڑھتا ہوا رجحان
-
یورپی گیتوں کا مقابلہ یورو وژن، امسالہ فاتح سوئس فنکار نیمو
-
آئی ایم ایف کی پاکستان میں انتخابات کے باوجود برقرار سیاسی بے یقینی کی نشاندہی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.