تھانہ سٹی پور ہری پور کی کامیاب کارروائی ،منشیات فروش کو گرفتار کر لیا

بدھ 26 اپریل 2023 18:30

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2023ء) تھانہ سٹی پولیس ہری پور نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے منشیات برآمد کر کے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی صدیق شاہ نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی سرکل ہیڈکواٹر محمد سجاد کی زیر نگرانی منشیات فروش بابر شاہ عرف کالا پیر ولد رستم شاہ سکنہ محلہ ڈھانگر سلطان پور حویلیاں کو گرفتار کرکے قبضہ سے 1 کلو 600 گرام ہیروئن برآمد کرلی ۔ملزم کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کر لیا گیا ہے ۔