: بولان قومی شاہراہ این اے 65 سیلاب سے متاثرہ پنجرہ پل کی علارضی گزر گاہ سے ٹریفک کی روانی بحال ہوگئی، فہد شاہ راشدی

اتوار 30 اپریل 2023 18:10

3کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2023ء) اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر فہد شاہ راشدی نے کہا ہے کہ بولان قومی شاہراہ این اے 65 سیلاب سے متاثرہ پنجرہ پل کی علارضی گزر گاہ سے ٹریفک کی روانی بحال ہو گئی ہے، گزشتہ روز پنجرہ پل کو نچلے درجے کا سیلابی ریلا آنے سے جزوی نقصان پہنچا تھا، ضلعی انتظامیہ بولان کی امدادی ٹیموں کی جانب سے گزر گاہ کو ہنگامی طور پر ٹریفک گزرنے کے قابل بنایا گیا اس وقت چھوٹی گاڑیوں کو گزارا جا رہا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں پھنسی ہوئی بڑی مال بردار گاڑیوں کو پنجرہ پل سے گزارہ جائے گا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ پھنسی ہوئی تمام چھوٹی بڑی گاڑیوں کی روانگی کے بعد متاثرہ حصے کے کا کام مزید مکمل کیاجائے گا۔ مذکورہ راستے کو 19گھنٹے کی بندش کے بعد قومی شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بحال کر دیا گیا