عرب امارات ، تپتے صحرا میں 50 ڈگری میں بارش سے موسم حسین ہوگیا

یو اے ای سائنسدانوں کا شدید گرمی میں مصنوعی بارش کی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ

بدھ 31 مئی 2023 17:46

عرب امارات ، تپتے صحرا میں 50 ڈگری میں بارش سے موسم حسین ہوگیا
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2023ء) متحدہ عرب امارات کے تپتے صحرا میں پچاس ڈگری سینٹی گریڈ میں بارش سے موسم حسین ہوگیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی رپورٹ کے مطابق یو اے ای سائنسدانوں نے شدید گرمی میں مصنوعی بارش کی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کیا۔ڈرونزکی مدد سے بادلوں کو برقی کرنٹ سے نشانہ بنایا جو بارش کا سبب بنے۔مصنوعی بارش کا یہ طریقہ کلاڈ سیڈنگ کے نام سے جانا جاتا ہے۔