پشاور، تھانہ پہاڑی پورہ پولیس کی اہم کارروائی، بھاری تعداد میں غیر قانونی اسلحہ برآمد، 4 ملزمان گرفتار

جمعہ 2 جون 2023 16:22

پشاور، تھانہ پہاڑی پورہ پولیس کی اہم کارروائی، بھاری تعداد میں غیر ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2023ء) پشاور فقیر آباد ڈویژن کے تھانہ پہاڑی پورہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں غیر قانونی اسلحہ برآمد کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔اے ایس پی فقیرآباد سرکل سید طلال احمد شاہ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ اعجاز نبی نے پولیس نفری کے ہمراہ خفیہ اطلاع ملنے پر اہم کارروائی کی ۔

(جاری ہے)

کارروائی میں حاجی کیمپ اڈہ میں واقعہ گودام میں بھاری تعداد میں رکھا گیا غیر قانونی اسلحہ برآمد کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔گرفتار تمام ملزمان ضلع خیبر لنڈی کوتل کے رہائشی ہیں جن کا تعلق منظم بین الصوبائی اسلحہ سمگلرز گروہ سے ہے۔ گرفتار ملزمان میں جنید خان ولد محمد کریم، محمد علی ولد صاحب خان، عظمت اللہ ولد معرفت اور علی خان ولد کفایت شامل ہیں، جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے، کارروائی کے دوران گودام سے 130 رائفل 12بور برآمد کرلئے گئے ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان سے مختلف زاویوں پر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :