نور ظفر کام نہیں جانتی ،ارسا بہترین دوست ہے، شگفتہ اعجاز

جمعہ 2 جون 2023 22:40

نور ظفر کام نہیں جانتی ،ارسا بہترین دوست ہے، شگفتہ اعجاز
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2023ء) سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ نور ظفر خان اپنی غلطی نہیں مانتی جبکہ اداکارہ ارسا غزل بہترین دوست ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں اداکارہ شگفتہ اعجاز نے ساتھی فنکارہ ارسا غزل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ 10، 15برس سے انڈسٹری میں میری بہترین دوست اور ہر مشکل وقت میں بہترین ساتھی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ نور ظفر خان کو کام نہیں آتا ،اپنی غلطی ماننے کی بجائے دوسروں پر ڈالنے کی کوشش کرتی ہیں۔