سری لنکا نے دوسرے ون ڈے میچ میں افغانستان کو 132 رنز سے شکست دے دی

اتوار 4 جون 2023 19:20

ہمبنٹوٹا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2023ء) سری لنکا نے دوسرے ون ڈے میچ میں افغانستان کو 132 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی ، گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 323 رنز بنائے ، کوسال مینڈس نے 78 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ، دیگر بیٹرز میں دیمتھ کرونا رتنے 52 ، سدیرا سمراوکرما 44 اور پاتھم نسانکا 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، افغانستان کی طرف سے فرید خان اور محمد نبی نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں ، افغانستان کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 42.1 اوورز میں 191 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، حشمت اللہ شاہدی 57 اور ابراہیم زدران 54 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، سری لنکا کی طرف سے ونندو ہاسارنگا اور دہننجایا ڈی سلوا نے تین ، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، دہننجایا ڈی سلوا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا �

(جاری ہے)