معین خان کی جانب سے پابندی کا سامنا کرنا پڑا، اعظم خان

منگل 20 جون 2023 19:12

معین خان کی جانب سے پابندی کا سامنا کرنا پڑا، اعظم خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2023ء) پاکستان کے وکٹ کیپراعظم خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں سابق کپتان اور والد معین خان کی جانب سے پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں ایک سوال پر اعظم خان نے بتایا کہ ان کے والد کو علم نہیں تھا کہ انہیں کرکٹ کھیلنے کا شوق ہے اور والد سے چھپ کر ان کی ہی اکیڈمی جاکے کرکٹ کھیلا کرتا تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ چونکہ میرے والد کی کرکٹ اکیڈمی تھی تو میں دوسرے لڑکوں پر کافی بھرم کروایا کرتا تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ بات والد صاحب کو پتا چل گئی تو انہوں نے مجھ پر پابندی لگا دی کہ میں کرکٹ اکیڈمی نہیں جاؤں گا بلکہ اپنی پڑھائی پر توجہ دوں گا۔

متعلقہ عنوان :