سعودی عرب میں منشیات سمگل کرنے کی کئی کوششیں ناکام، متعدد گرفتار

جمعرات 6 جولائی 2023 10:00

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2023ء) سعودی عرب میں سرحدی محافظوں منشیات سمگل کرنے کی کئی کو ششں ناکام بنا تے ہوئے متعددافراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی سرحدی محافظوں کے ترجمان کرنل مسفر القرینی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ سرحدی محافظوں نےنجران، جازان، عسیر اور الشرقیہ ریجنز میں منشیات سمگل کرنے کی کئی کوششیں ناکام بنا تے ہوئے متعددافراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

قبضہ میں لی گئی منشیات میں 88.2 ٹن قات ( نشہ آور پتے)، 386 کلو گرام حشیش اور دو لاکھ 76 ہزار 460 نشہ آور گولیاں شامل ہیں۔جنر ڈائریکٹوریٹ آف ناکوٹکس نے جدہ میں نشہ آور گولیاں رکھنے کےالزام میں5افراد کو گرفتار کیا ہے۔ دوسری جانب الجوف میں پولیس نے ایک سعودی شہری کو نشہ آور گولیاں حشیش اور اسلحہ رکھنے جبکہ حائل میں1شہری کو نشہ آور گولیاں فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کرکے ضبط شدہ منشیات متعلقہ حکام کے حوالے کردی گئی ہے جبکہ گرفتار تمام ملزمان کو پبلک پراسیکوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے۔