کیپٹن (ر) شاہد اشرف تارڑ نے چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے عہدے کا حلف اٹھالیا، صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے حلف لیا

جمعرات 20 جولائی 2023 11:57

کیپٹن (ر) شاہد اشرف تارڑ نے چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے عہدے کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2023ء) کیپٹن (ریٹائرڈ) شاہد اشرف تارڑ نے چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے عہدے کا حلف اٹھالیا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان سے چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے عہدے کا حلف لیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو یہاں ایوان صدر میں حلف برداری کی سادہ اور پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی تقریب حلف برداری میں اعلیٰ سرکاری حکام سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔\932