آفتاب شیرپاؤ کی جے یو آئی ف کے ورکرز کنونشن میں دھماکہ کی شدید مذمت

اتوار 30 جولائی 2023 19:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2023ء) سربراہ قومی وطن پارٹی اور سابق وزیر داخلہ آفتاب شیرپاؤ نے جے یو آئی ف کے ورکرز کنونشن میں دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئےدہشت گردی کے حملے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ف کے ورکرز کنونشن میں دھماکے کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نےسربراہ جے یو آئی اور کارکنوں سے اظہار تعزیت کی ہے۔