کھیلوں کو فروخت دے کر ہی نوجوانوں کو بے راوی سے بچایا جا سکتا ہے، نعمت اللہ ظہیر

بدھ 2 اگست 2023 19:50

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2023ء) خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے چیئرمین نعمت اللہ ظہیر نے کہا ہے کہ کھیلوں کو فروخت دے کر ہی نوجوانوں کو بے راوی سے بچایا جا سکتا ہے۔ کھیل کے میدان آباد ہونے سے ہسپتال ویران ہوں گے۔ ہمیں نئی نسل پر بھرپور توجہ دینا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملیزئی علاقائی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر میونسپل کمیٹی سرانان کے چیئرمین ملک عزیز اللہ خان، یونین کونسل قلعہ عبداللہ کے چیئرمین، ملک اسد خان کاکوزئی ۔ انجمن تاجران پشین کے صدر معروف سیاسی قبائلی شخصیت ملک بہادرخان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی چیئرمین نعمت اللہ ظہیر نے ٹورنامنٹ کمیٹی، ونر اور رنر ٹیموں کے لیے نقد انعامات کرکٹ کا سامان وغیرہ دینے کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

جبکہ ٹورنامنٹ کے بیسٹ کھلاڑی محمد قاسم کے لیے بھی پانچ ہزار روپے نقد انعام کا اعلان کیا چیئرمین نعمت اللہ ظہیر نے کہا کہ ہمیں اپنے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے جو اپنی مدد اپ کے تحت میدان عمل میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیشن ان کا ابائی گھر ہے اور یہاں کے نوجوان زندگی کے ہر شعبے میں بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ صرف انہیں سرپرستی اور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے جس کے لیے کے۔

کے۔ ایف ہر وقت تیار ہے۔ اس موقع پر دیگر مہمان ملک عزیز اللہ خان، ملک اسد خان، کا کرزئی، ملک بہادر خان نے خطاب کرتے ہوئے ٹورنامنٹ انتظامیہ کو مبارکباد اور چیئرمین نعمت اللہ ظہیر کو بہترین سماجی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ چیئرمین نے نعت اللہ ظہیر جس طرح عوامی اور فلاحی خدمت میں مصروف ہیں اس کی مثال نہیں ملتی ہمیں چیئرمین نعمت اللہ ظہیر کو ہر طرح سپورٹ کرنا چاہیے۔\378

متعلقہ عنوان :