بولان، قومی شاہراہ این اے 65 پر فائرنگ میں 3 افراد جاں بحق ، 2 زخمی

منگل 29 اگست 2023 21:40

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اگست2023ء) بولان قومی شاہراہ این اے 65 پر فائرنگ کے نتیجے میں3 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق ضلع کچھی بولان کی این اے 65بولان قومی شاہراہ کے مقام لمجی کے قریب نامعلوم افراد کی الٹو کار پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاںبحق جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوگئے واقع کی اطلاع ملنے کے بعد کچھی بالاناڑی لیویز فورس اور ایدھی ایمبولینس جائے واقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو سبی سول ہسپتال منتقل کردیانامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق مری قبائل سے ہیزخمی ہونے والے افراد کو سبی سول ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی ایم ایس ڈی ایچ کیو سبی ڈاکٹررفیق مستوئی کے مطابق فائرنگ سے ہلاک ہونے والے افراد کو جسم کے مختلف حصوں میں گولیاں لگی تھیں فائرنگ سے ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت لعل محمد‘رحیم بخش اور عبدالرحمان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں صدام حسین اور عبدالرحیم شامل ہیں جن کا تعلق مری قبائل سے ہے الٹو کار میں سوار مری قبائل سیتعلق رکھنے والے روجھان جمالی سے سبی جا رہے تھے زخمیوں کو مزید علاج کے لئے کوئٹہ ریفر کر دیا گیافائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی بتائی گئی ہیکچھی لیویز فورس بالاناڑی نے ناکہ بندی کرکے ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔