پشاور بی آر ٹی بس سروس معطل ہونے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا

جمعہ 1 ستمبر 2023 19:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2023ء) پشاور بی آر ٹی بس سروس معطل ہونے کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ بی آرٹی ترجمان صدف کامل نے بتایا کہ بی آرٹی کے آئی ٹی سسٹم کو اپ ڈیٹ کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے جمعہ کو صبح 10 بجے سے سروس معطل ہے۔انہوں نے کہا کہ کوریڈور میں مرمتی کام کے باعث سروس معطل رہے گی اور اس میں مزید چند گھنٹے لگیں گے، شام تک کام مکمل ہونے کے بعد سروس کو مسافروں کے لیے دوبارہ کھول دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بی آرٹی کا تمام سسٹم آئی ٹی سے منسلک ہے جس وجہ سے سسٹم کو اپڈیٹ کرنا پڑرہا ہے۔مرمتی کا کے باعث بی آرٹی کی تمام سروس کوریڈور اورتمام فیڈرز روٹس پر سروس بند رہے گی۔ ترجمان بی آرٹی کے مطابق بسوں میں روزانہ کی بنیاد پر قریبا 3 لاکھ تک مسافر سفر کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ فی الحال بی آر ٹی کرایوں میں اضافے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

پشاور کی بس ریپڈ ٹرانزٹ پراجیکٹ خیبر پختونخوا کی 220بسیں آپریشنل ہیں۔روزانہ کی بنیاد پر 180 سے 185تک بسیں پشاور کے مختلف بی آر ٹی روٹس پر چلتی ہیں جبکہ دیگر بسوں کو مسافروں کی سہولت کیلئے ریزرو پر رکھا جاتا ہے۔ بی آر ٹی بس سروس میں روزانہ کی بنیاد پر اوسطا 3لاکھ سولہ ہزار تک مسافر سفر کرتے ہیں اور ماہانہ اوسطا ایک کروڑ تک مسافروں کی تعداد پہنچ جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :