تاریخی ترک سیریزکورولس عثمان کا پانچواں سیزن 4 اکتوبرسے شروع ہوگا

پیر 2 اکتوبر 2023 20:36

تاریخی ترک سیریزکورولس عثمان کا پانچواں سیزن 4 اکتوبرسے شروع ہوگا
انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اکتوبر2023ء) تاریخی ترک سیریز کورولس عثمان کا پانچواں سیزن 4 اکتوبر سے شروع ہوگا۔دنیا میں مشہور ہونے والی تاریخی ترک سیریز کے شائقین میں جوش و خروش عروج پر ہے کیونکہ لیجنڈری ارطغرل غازی کا سیکوئل کورولس عثمان کاپانچواں سیزن 4 اکتوبر سے شروع ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

ترکی کے دل کی دھڑکن اور مرکزی اداکار براق اوزچیویت جو عثمان بیکے کردارکے لیے جانا جاتا ہے سوشل میڈیا پر خاص طور پر انسٹاگرام پر تہلکہ خیز اپ ڈیٹس کے ساتھ دھوم مچا رہے ہیں۔

اداکار براق اوزچیویت نے حال ہی میں پانچویں سیزن کے لیے ایک دلکش ٹریلر کی شکل میں مداحوں کے لیے ایک بم پھینکا ہے۔ٹیزر میں نئے چہروں اور مضبوط مخالفین کو ڈرامائی انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ براق اوزچیویت نے کورلس عثمان کے آئندہ پانچویں سیزن کے حوالے سے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کیا کہ بے صبری سے انتظار کی جانے والی پہلی قسط 4 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔