پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے 8 ہزار میٹر سے بلند 13 چوٹیاں سر کرکے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

جمعہ 6 اکتوبر 2023 16:51

پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے 8 ہزار میٹر سے بلند 13 چوٹیاں سر کرکے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2023ء) پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے 8 ہزار میٹر سے بلند 13 چوٹیاں سر کرکے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا، وہ یہ کارنامہ سرانجام دینے والے کم عمر ترین کوہ پیما ہوگئے۔

(جاری ہے)

شہروز کاشف نے چین میں 8188 میٹر بلند، دنیا کی چھٹی بلند چوٹی چو اویو کو سر کرکے یہ سنگ میل عبور کیا ہے۔یہ کارنامہ سرانجام دینے سے وہ چو اویو سر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی کوہ پیما بھی بن گئے ہیں۔شہروز کاشف شیشاپنگما کو سر کرکے عالمی ریکارڈ سے ایک چوٹی کی دوری پر رہ گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :