کورولوش عثمان کے اداکار کراچی پہنچ گئے، تصویر وائرل

براق اوزچیویت نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے پاکستان آمد سے متعلق آگاہ کیا

ہفتہ 7 اکتوبر 2023 17:56

کورولوش عثمان کے اداکار کراچی پہنچ گئے، تصویر وائرل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2023ء) دنیا بھر میں مشہور سلطنتِ عثمانیہ پر بننے والی تاریخی ترک سیریل کورولوش عثمان میں مرکزی کردار نبھانے والے تٴْرک اداکار براق اوزچیویت کا پاکستان پہنچنے پر تپاک استقبال کیا گیا ۔براق اوزچیویت نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے پاکستان آمد سے متعلق آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے تصویر میں سیاہ رنگ کی شرٹ پہن رکھی ہے جبکہ تصویر پر انہوں نے کراچی پاکستان کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے۔اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو کلپ سے معلوم ہوتا ہے کہ ترک اداکار براق اوزچیویت کراچی پہنچ چکے ہیں۔خیال رہے کہ انہوں نے کچھ عرصہ قبل اپنی پاکستان آمد سے متعلق اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہ کیا تھا۔اداکار کراچی میں نجی برانڈ کے پرفیوم کے سفیر کے طور پر پاکستان آئے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل شہرہ آفاق ترک سیریز ارطغرل غازی کے اہم کردار ارطغرل غازی، ترگت الپ اور بامسی الپ بھی پاکستان آچکے ہیں۔