ترک اداکاربراق ازچویت کراچی پہنچ گئے

ہفتہ 7 اکتوبر 2023 19:35

انقرہ /کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2023ء) سلطنتِ عثمانیہ پربننے والی تاریخی ترک سیریز ارطغرل غازی کے سیکوئل کورولوس عثمان میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ترک اداکار براق ازچویت اپنے مداحوں سے ملنے پاکستان پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

انسٹاگرام پر ترک اداکار نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے پاکستان روانگی سے متعلق آگاہ کیا۔تاہم اب سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو کلپ سے معلوم ہوتا ہے کہ ترک اداکار براق ازچویت کراچی پہنچ چکے ہیں۔