یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر لائل پور میوزیم فیصل آباد کے زیراہتمام ریلی

جمعہ 27 اکتوبر 2023 21:13

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2023ء) یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر لائل پور میوزیم فیصل آباد کے زیراہتمام ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ڈائریکٹر لائل پور میوزیم خورشید جیلانی نے کی ۔ ریلی میں میوزیم کے سٹاف ممبران کے علاوہ مسیحی طلباء وطالبات نے بھی خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

(جاری ہے)

کشمیریوں کے حق میں فلک شغاف نعرے لگائے گئے۔فضا انڈیا مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔شرکاء کا پیغام تھا کہ کشمیر کی آزادی تک آواز بلند رکھیں گے ۔ ڈائریکٹر لائلپورمیوزیم نے کہا کہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے کشمیریوں کو حق رائے دہی دئیے بغیر علاقائی امن ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی ہر طرح سے حمایت جاری رکھی جائے گی۔