پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن،9ملزمان گرفتار

بدھ 1 نومبر 2023 20:13

احمدپورشرقیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 نومبر2023ء) ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے تھانہ صدر احمد پور شرقیہ، تھانہ نوشہرہ جدید اور تھانہ قائم پور پولیس نے 03 ملزمان عرفان بلوچ، وارث اور چن شاہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 115 لیٹر شراب برآمد کرلی۔

اسی طرح منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے تھانہ صدر بہاولپور، تھانہ قائم پور اور تھانہ خیر پور ٹامیوالی پولیس نے 03 ملزمان دلاور، ارشاد بھٹی اور عبدالوحید کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 02 کلو 700 گرام چرس اور 01 کلو ہیروئن برآمد کرلی۔جبکہ تھانہ سول لائینز، تھانہ دھوڑ کوٹ اور تھانہ سٹی یزمان پولیس نے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 03 ملزمان غلام محمد ، شبیر احمد اور سمیع اللہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 02 عدد پسٹل 30 بوراور 01 عدد پسٹل 9mm برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، شراب اور منشیات ایک لعنت ہے، معاشرے کو ایسے ناسور عناصر سے پاک کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔\378