ہندو برادری نے دیوالی کا تہوار جوش و جذبے کے ساتھ منایا

پیر 13 نومبر 2023 00:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2023ء) ہندو برادری نے اتوار کو اپنا مذہبی تہوار دیوالی پورے جوش و خروش اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا۔ پاکستان ہندو کونسل نے اس سال کی دیوالی کو ''غزہ میں فوری جنگ بندی'' سے منسوب کیا ہے۔

(جاری ہے)

روشنیوں کے سالانہ تہوار کے موقع پرآتش بازی کی نمائش، عوامی اجتماعات اوردعائوں کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلی رمیش کمار وانکوانی نے کہاکہ یہ تہوار اندھیرے پر روشنی، برائی پر اچھائی اور جہالت پر علم کی فتح ہے۔ یہ تہوار قمری ہندو کیلنڈر کے مطابق منایا جاتا ہے اور اکتوبر کے وسط اور وسط نومبر کے درمیان دیسی مہینے کاتک کے 15 ویں دن منایا جاتا ہے۔