ڈینگی کے وار نہ تھم سکے ، پنجاب میں 181نئے کیسز رپورٹ

بدھ 15 نومبر 2023 12:47

ڈینگی کے وار نہ تھم سکے ، پنجاب میں 181نئے کیسز رپورٹ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2023ء) گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں 181نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق لاہور میں گزشتہ روز 92،راولپنڈی میں 8،ملتان میں 17،گوجرانوالہ میں 32،فیصل آباد میں 9،نارووال میں 4،شیخوپورہ، اٹک اور اوکاڑہ میں 3،3،ڈیرہ غازی خان میں 2،قصور، سرگودھا، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، حافظ آباد، راجن پور اور جہلم میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری صحت کے مطابق رواں سال پنجاب کے 36اضلاع میں ڈینگی کے 12ہزار 45کنفرم مریض رپورٹ ہوئے اور صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 160مریض زیر علاج ہیں۔ علی جان خان نے کہا کہ ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں، ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں،ڈینگی بخار کے علاج ، معلومات یا شکایات کے لئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔