آفتاب احمد خان شیرپاؤاورنیئرحسین بخاری کا سابق سپیکرقومی اسمبلی گوہرایوب کی وفات پر اظہار تعزیت

بدھ 22 نومبر 2023 16:55

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2023ء) قومی وطن پارٹی کےچیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤاورسابق چیئرمین سینٹ نیئرحسین بخاری نےسابق سپیکرقومی اسمبلی گوہرایوب کی وفات پرتعزیت کی،سابق سپیکرقومی اسمبلی ووزیرخارجہ گوہرایوب خان کی وفات پرتعزیت کےلیےقومی وطن پارٹی کےچیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤاورسابق چیئرمین سینٹ نیئرحسین بخاری ہری پورآئےجہاں اُنھوں نےگوہرایوب خان مرحوم کےبھتیجے،سابق صوبائی وزرا یوسف ایوب خان،ارشدایوب خان اوراُن کےپوتے لیفٹیننٹ علی ایوب خان سےاظہار تعزیت کرتےہوئےمرحوم کی مغفرت ودرجات بلندی کے لیےفاتحہ خوانی کی۔