ایس پی راول کی کھلی کچہری

شہریوں کے مسائل سن کر حل کیلئے افسران کو احکامات جاری

ہفتہ 25 نومبر 2023 19:43

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2023ء) ایس پی راول فیصل سلیم نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس پی راول فیصل سلیم نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، ایس پی راول نے شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔

ایس پی راول فیصل سلیم نے کہا کہ مارک کردہ درخواستوں پر قانونی کارروائی کرکے رپورٹ پیش کی جائے، تھانہ میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں، شہریوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :