ژ*معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پرسکھر پریس کلب تک آگاہی ریلی نکالی گئی

ہفتہ 2 دسمبر 2023 19:50

vسکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2023ء) معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر اسپیشل ایجوکیشن و بحالی مراکز سکھر ریجن ، ڈیپارٹمنٹ آف ایمپاورمنٹ آف پرسنز آف ڈس ایبلڈ( ڈی ای پی ڈی ) کے زیر اہتمام مینارہ روڈ تا سکھر پریس کلب تک آگاہی ریلی نکالی گئی جس میں بنیائی سے محروم طلبہ و طلبات سمیت سماعت گویائی سے محروم طلبہ اورجسمانی و ذہنی بیماری میں مبتلا طلبہ و طلبات ، سول سوسائٹی کے نمائندگان کی بڑی تعداد نے شرکت کی ریلی کی قیادت اسپیشل ایجوکیشن و بحالی مراکز سکھر ریجن ، ڈیپارٹمنٹ آف ایمپاورمنٹ آف پرسنز آف ڈس ایبلڈ( ڈی ای پی ڈی ) کے ریجنل ڈائریکٹر عبدالقدوس میمن ، ڈپٹی ڈائریکٹر اطہر بھیو،پرنسپل نور محمد سومرو کررہے تھے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر سکھر ثوبیہ فلک راؤ نے اسٹاف کے ہمراہ اور سماجی کارکن میڈم عزرا جمال و دیگر سول سوسائٹی کے نمائندگان نے کی ریلی میں خصوصی طور پر شرکت کی دیگر قیادت میں اسفند یار منگی ،زاہد سومرو ،امتیاز جوکیو،رئیس حیدر شاہ ،آغا عبدالوحید ،رئیس ابڑو و دیگر شامل تھے۔

(جاری ہے)

شریک طلبہ و طالبات و اساتذہ و دیگر اسٹاف نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے ، جس پر معذور افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے آگاہی پیغامات درج تھے اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ تین دسمبر کا دن دنیا بھر میں مختلف صلاحیتوں کے حامل افراد کی صلاحتیوں کو اجاگر کرنے کیلئے منایا جاتا ہے ہمیں معذور افراد کے بجائے ان کو مختلف صلاحتیوں کے حامل افراد کہہ کر مخاطب ہونا چاہئے جنہوں نے ان صلاحیتوں کی بدولت دنیا بھر میں اپنا نام اور ملک کا نام روشن کر رکھا ہے جس کی مثال فیفا فٹبال ورلڈ کپ کا افتتاح بھی ایک ایسی صلاحیتوں کے حامل شخص سے کرایا گیا ہے اس لئے ا?ج ہماری تقریبات کے مہمان خاص بھی یہی طلبہ و طالبات ہیں ہمیں ان بچوں کو بہتر تعلیم و تربیت اور بحالی کیلئے بھرپور کوشش کرنی چاہئے تاکہ وہ معاشرے کا مفید و کار آمد شہری بن سکیں ، بعد ازاں نابینا افراد کے سینٹر وی آئی سی اسکول سکھر میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد ہوا جس میں سینٹر کے نابینا ، گونگے ، بہرے ، ذہنی و جسمانی معذور طلبہ و طالبات نے ٹیبلوز پیش کئے اور قومی نغمات پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور خوب داد وصول کی گئی۔