ڈائریکٹر جنرل پی اینڈ ڈی غلام مصطفیٰ کے زیر صدارت لورالائی کے مختلف علاقوں میں جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت سے متعلق اجلاس

اتوار 3 دسمبر 2023 00:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2023ء) ڈائریکٹر جنرل پی اینڈ ڈی غلام مصطفیٰ کے زیر صدارت ضلع لورالائی کے مختلف علاقوں میں جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت سے متعلق اجلاس منعقد ھوا اجلاس میں ایڈشنل ڈپٹی کمشنر لورالائی عبداللہ زہری،انجینئر پی آنیڈ ڈی جاوید، ایکیسن بی أنیڈ آر روڑ نیاز احمدبنگلزئی,ایکسن بی آنیڈ آر بلڈنگ دؤاد خان ایکسین پی ایچ ای،راشدبزدار،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کلیم اللّٰہ،پروجیکٹ ڈائریکٹر میڈیکل کالج رازمحمد ناصر،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سید ظفر اللہ شاہ،سب انجینئر محمد انور لونی،ایس ڈی اوقیوم کبزئی سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اجلاس میں جاری اور نئے منصوبوں پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور منصوبوں میں حائل رکاوٹوں، فنڈ کی فراہمی اور پیچیدگیوں پر تبادلہ خیال ھوا اور اہم فیصلے کئے گئے جن میں صحت تعلیم بجلی ابنوشی انفراسٹرکچر سمیت زندگی کے بنیادی ضروریات کے منصوبے شامل تھے اجلاس میں بتایا گیا کہ بیشتر منصوبوں پر تیزی سے کام ہورہا ہیجو تکمیل کے مراحل میں ہیں اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل کا کہنا تھا کہ منصوبوں پر بروقت پیشرفت یقینی بنائی جائے اور اس سلسلے میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ وہ باقاعدگی سے منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لے رہے ہیں انہوں نے کہا ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت اور معیار کا جائزہ لینے کے لئے وہ کس بھی سائٹ ویزٹ بھی کریں گیاس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :