انڈونیشیا ، آتش فشاں پھٹ جانے سے 11 کوہ پیما ہلاک

پیر 4 دسمبر 2023 08:50

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2023ء) انڈونیشیا کے مغربی علاقے میں واقع آتش فشاں پھٹ جانے سے علاقے میں موجود 11 کوہ پیما ہلاک ہو گئے۔چینی خبر رسا ں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے کوہ پیمائوں کے تین ساتھی زندہ بچ گئے۔

(جاری ہے)

ترک خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جزیرے سماٹرا پر واقع مائونٹ میراپی آتش فشاں سے خارج ہونے والی گرم راکھ اوردھوا ں اور دیگر مواد تین کلومیٹر کی بلندی تک پہنچ گیا۔ اس وقت علاقے میں درجنوں کوہ پیما اور ہائیکرز موجود تھے جن کو علاقے سے نکالنے کے لئے بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔حکام نے آتش فشاں کے دھانے سے تین کلومیٹر کے دائرے میں کسی کے جانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :