پی کے 81 واین اے 31 ‘تیمور حسن خان نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

اتوار 24 دسمبر 2023 18:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 دسمبر2023ء) پشاور پی کے 81 اور این اے 31 سے پی ٹی آئی کے سنئیر رہنماء تیمور حسن خان نے کاغذات نامزدگی جمع کر دئیے۔ صاحبزادہ تیمور حسن خان نے ساتھیوں کے ہمراہ متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کیساتھ کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء صاحبزادہ تیمور حسن خان نے کہا ہے کہ سیاست میں آنے کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے اور عوامی مفاد کے منصوبوں کو نچلی سطح پر شہریوں تک پہنچانا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کی پی ٹی آئی نے عوامی خدمت کی پالیسی کو عملی جامہ پہنایا ہے اور توقع ہے کہ پارٹی کی طرف سے ٹکٹ بھی جاری کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ٹھیس نہیں پہنچاوں گا اور عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کے لئے تمام تر وسائل بروے کار لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حلقے کے عوام نے بھر پور سپورٹ دیا ہے اور 8 فروری کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ صاحبزادہ تیمور حسن خان نے مزید کہا کہ 8 فروری کو عوام پی ٹی آئی کے حق میں ووٹ ڈال کر اپنی حق رائے دہی کا استعمال کریں گے اور انشاء اللہ پارٹی کو مرکز اور صوبوں میں بھاری اکثریت سے کامیاب حاصل ہوگی۔