و* پشاور سے قومی و صوبائی اسمبلی کی 18 نشستوں کیلئے 900 سے زائد کاغذات نامزدگی وصول

اتوار 24 دسمبر 2023 20:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 دسمبر2023ء) قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی پشاور سے 18 نشستوں کیلئے 900 سے زائد کاغذات نامزدگی وصول ہوئے ۔قومی اسمبلی کی 5 نشستوں کیلئے 241 کاغذات وصول، 55 جمع کرائے گئے جبکہ صوبائی اسمبلی کی 13 نشستوں کیلئے 708 کاغذات وصول، 167 جمع کرائے گئے ۔این اے 28 پشاور 1 سے 74 کاغذات وصول، 10 جمع کرائے گئے۔ این اے 29 سے 35 وصول، 12 جمع، این اے 30 سے 37 وصول 6 جمع کرائے گئے۔

(جاری ہے)

این اے 31 سے 40 وصول، 11 جمع جبکہ این اے 32 سے 55 کاغذات وصول، 15 جمع کرائے گئے اس طرح پی کے 72 سے 17، پی کے 73 سے 18، پی کے 74 سے 12، پی کے 75 سے 10کاغذات جمع کرئے گئے ۔ پی کی 76 سے 12، پی کے 77 سے 11، پی کے 78 سے 16، پی کے 79 سے 7 کاغذات جمع کرئے گئے ، پی کے 80 سے 9، پی کے 81 سے 18، پی کے 82 سے 8 کاغذات جمع کرائے گئے پی کے 83 سے 19 جبکہ پی کے 84 سے سے اب تک 10 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں صوبائی اسمبلی کے 13 حلقوں پر اب تک 18 آزاد امیدوار سامنے آئے ہیں