آکلینڈ کلاسک، برطانوی ٹینس سٹار ایما راڈوکانو کو یوکرائنی حریف الینا سویتلانہ نے شکست دیدی

جمعرات 4 جنوری 2024 23:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2024ء) برطانوی ٹینس سٹار ایما راڈوکانو سیکنڈ سیڈ یوکرائن کی الینا سویتلانہ سے دوسرے رائونڈ میں شکست کے بعد آکلینڈ کلاسک سے باہر ہوگئیں۔

(جاری ہے)

کلائی اور ٹخنے کی سرجری کے بعد اپنا دوسرا میچ کھیلنے والی برطانوی ٹینس سٹار کو پہلے سیٹ میں5-1 کی برتری حاصل تھی تاہم سویتلانہ نے ایک ٹائی بریک کے بعد دوسرا سیٹ جیتا اور صرف31 منٹ بعد تیسرے سیٹ میں بھی کامیابی حاصل کرلی۔ سویتلانہ کا آکلینڈ کلاسک کوارٹر فائنل میں چیک ری پبلک کی ماری بوزکووا کے ساتھ مقابلہ ہوگا۔ واضح رہے کہ راڈوکانو 14 جنوری سے آسٹریلین اوپن میں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

متعلقہ عنوان :