یوکرائن پر روسی میزائل حملے میں11افرادہلاک

ڈونیٹسک کوایس 300میزائلوں سے نشانہ بنایاگیا،یوکرائنی حکام

پیر 8 جنوری 2024 22:15

کیف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2024ء) یوکرین کے علاقے ڈونیٹسک میں روسی میزائل حملوں کے نتیجے میں پانچ بچوں سمیت 11افراد ہلاک ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی فضائیہ نے ڈونیٹسک علاقے کوایس 300میزائلوں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 11افراد ہلاک اور 8زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ڈونیٹسک علاقے کی فوجی انتظامیہ کے سربراہ وادیم فلاشکن نے ٹیلی گرام پر ایک پوسٹ میں کہا کہ دشمن عام شہریوں کو بزدلانہ حملوں کا نشانہ بنا رہا ہے ،روس یوکرائن کی سرزمین کو خون میں نہلانا چاہتا ہے،یوکرین کی ریاستی ایمرجنسی سروس (SES)نے کہاکہ حملے کے مقام پرامداد ی کارروائیاں جاری ہیں ،امدادی کارروائیوں کے نتیجے میں 1شخص کو ملبے سے نکال لیاگیا ہے جبکہ ایک رہائشی عمارت میں لگی آگ پر بھی قابوپالیاگیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :