سیالکوٹ،گندم پیداواری مقابلہ میں شرکت کیلئے کاشتکاروں کو31جنوری تک درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت

منگل 9 جنوری 2024 14:36

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2024ء) محکمہ زراعت پنجاب نے گندم کی پیداوار میں اضافہ کے قومی منصوبہ کے تحت پیداواری مقابلہ برائے گندم 2023-24 کیلئے کاشتکاروں کو 31جنوری تک درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کی ہے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)سیالکوٹ مرزا قدیر بیگ کے مطابق ضلع سیالکوٹ میں اس منصوبے کے تحت 5 یا 5 ایکڑ سے زیادہ قابل کاشت زرعی اراضی کے مالک مرد و خواتین کاشتکار درخواست دینے کے اہل ہیں۔

اس کے علاوہ مشترکہ کھاتہ رکھنے والے زمینداران بھی اہل ہیں نیز مزارعین ،ٹھیکیداران بھی دستاویزات کی تحصیل کمیٹی کی طرف سے تصدیق کرانے کے بعد درخواست دے سکتے ہیں۔ آبپاش علاقوں میں پیداواری مقابلہ میں حصہ لینے والے گندم کے کاشتکار 5 ایکڑ متصل فصل جبکہ بارانی علاقوں میں 2 ایکڑ متصل ایسی فصل جس میں کوئی بھی منظور و تصدیق شدہ قسم کاشت کی گئی ہو مقابلہ کے لیے پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

مقابلہ میں حصہ لینے کے لیے شرائط درخواست فارم پر درج ہیں جو متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) اور زراعت آفیسر (توسیع) کے دفاتر سے مفت حاصل کیے جا سکتے ہیں یا محکمہ زراعت پنجاب کی ویب سائٹ www.agripunjab.gov.pk سے ڈاؤن لوڈ کیے جا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار اپنی مکمل درخواستیں اپنی تحصیل کے متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) کے دفاتر میں جمع کروائیں۔\932

متعلقہ عنوان :