صدرگلگت بلتستان نیوزپیپرز سوسائٹی جی بی این ایس راجہ شاہ سلطان مقپون کی زیر صدارت جنرل باڈی کا اجلاس

منگل 16 جنوری 2024 16:14

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2024ء) صدر گلگت بلتستان نیوز پیپرز سوسائٹی جی بی این ایس راجہ شاہ سلطان مقپون کی زیر صدارت جنرل باڈی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں جنرل باڈی کے تمام ممبران نے شرکت کی اجلاس میں میڈیا انڈسٹری کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے گفت شنید ہوئی۔اجلاس میں تمام ممبران نے میڈیا ایڈورٹائزمنٹ پالیسی میں ترمیم کے حوالے سے کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کا مطالبہ کیا اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ فوری طور پر اخباری بلات کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ اخباری صنعت کو درپیش مالی مشکلات سے نکالا جاسکے۔

گلگت بلتستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے جنرل باڈی اجلاس میں نائب صدر ارشد ولی، جنرل سیکرٹری گوہر ایوب، اے جے سرور، امجد برچہ، اشرف عشور، بشارت مہند، ثمر عباس قذافی، صابر بوٹو، امتیاز گلاب بگورو و دیگر ممبران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

گلگت بلتستان نیوز پیپرز سوسائٹی جی بی این ایس کے جنرل باڈی اجلاس میں میڈیا ایڈورٹائزمنٹ پالیسی کے حوالے سے کمیٹی قائم کر دی گئی جس کے ممبران اے جے سرور، امجد برچہ، ارشد ولی اور ثمر عباس قذافی شامل ہیں۔

اجلاس میں صدر گلگت بلتستان نیوز پیپرز سوسائٹی جی بی این ایس راجہ شاہ سلطان مقپون نے کہا کہ انشاللہ گلگت بلتستان میں اخباری صنعت کو درپیش تمام مسائل مل کر حل کرینگے۔ علاقے کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی میں مقامی میڈیا بالخصوص اخباری صنعت نے اہم کردا اد کیا ہے۔محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان میں میڈیا انڈسٹری کی مضبوطی کیلئے اخباری صنعت کو درپیش مسائل فوری حل کرے۔

متعلقہ عنوان :