سابق وفاقی وزیر ملک امین اسلم اور آزاد امیدوار سردار رحمت علی خان کاحلقہ پی پی 3 میں مشترکہ پینل تشکیل

بدھ 17 جنوری 2024 22:37

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2024ء) سابق وفاقی وزیر ملک امین اسلم اور آزاد امیدوار سردار رحمت علی خان نے حلقہ پی پی 3 میں مشترکہ پینل تشکیل دیا ہے، آزاد امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 49 ملک امین اسلم اور سردا ر رحمت علی خان نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ہم حلقہ پی پی 3 میں مشترکہ طور پر الیکشن لڑیں گے اور اٹک کی عوام کے حقوق کے لیے بھر پور جدوجہد کریں گے، اس کے علاوہ حلقہ پی پی ون اور پی پی 2 میں بھی مشترکہ پینل تشکیل دیں گے اور عنقریب ہی حلقہ پی پی ون اور حلقہ پی پی 2 میں بھی مشترکہ پینل کا اعلان کر دیا جائے گا ، ہم اٹک کی عوام کے حقوق کے لیے ہر محاذز پر مشترکہ جدو جہد کریں گے ،ہم نے ہمیشہ اٹک کے عوام کے حقوق کے لیے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کی ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے، اس موقع پر ان کے ہمراہ ان کے صاحبزا دے ملک شمشیراسلم ، ملک نو شیروان ، شیر افضل خان آف کامرہ ، میاں نعیم احمد حاجی شاہ ، اشفا ق خان غور غشتی ، ملک اکمل شفیق ، ملک وقار احمد ، شاہد اقبال ، ملک حسین ، عبدالستا ر ، چوہدری شہزا د ، ملک شوکت حسین کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعدادموجو د تھی ۔

\378