ممتاز سیاسی راہنما اور سابق ایم این اے رائے صلاح الدین خاں کھرل وفات پا گئے

جمعہ 19 جنوری 2024 21:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2024ء) فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ کے ممتاز سیاسی راہنما اور سابق ایم این اے رائے صلاح الدین خاں کھرل وفات پا گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق ایم پی اے رائے حیدر علی خان، سابق چئیرمین بلدیہ رائے بابر اور میجر (ر) رائے حبیب اللہ خان کے والد محترم فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ کے ممتاز سیاسی راہنما او ر سابق ایم این اے رائے صلاح الدین خاں کھرل وفات پا گئے۔

متوفی نے 1980ء اور 1990ۂ کی دہائی میں سیاست میں بھرپور حصہ لیا۔ سابق رکن قومی اسمبلی رائے صلاح الدین کے انتقال پر سیاسی و سماجی شخصیات نے اظہار افسوس کیا، سابق ایم پی اے رائے حیدر علی کھرل کے والد تھے، ان کی نماز جنازہ صبح (ہفتہ) اڑھائی بجے کوٹ کبیر سکول والی گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔ انہیں انکے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔