شارجہ کے اپارٹمنٹ میں آگ لگنے سے پاکستانی باپ بیٹی جاں بحق
ماں اور دیگر 2 بچوں کی حالت تشویشناک‘ فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی
ساجد علی جمعرات 25 جنوری 2024 13:57
(جاری ہے)
گلف نیوز کے مطابق حکام نے تصدیق کی ہے کہ آج صبح شارجہ میں عمارت کے ایک اپارٹمنٹ میں آگ لگنے کے بعد ایک پاکستانی شخص اور اس کی 11 سالہ بیٹی دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے، اس شخص کی بیوی کی حالت تشویشناک ہے اور اسے القاسمی ہسپتال کے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا ہے، جوڑے کے دو دیگر بچے، 9 سالہ بچی اور 5 سال کی عمر کا بچہ، جنہیں بھی دم گھٹنے کی علامات کے ساتھ ہسپتال لے جایا گیا تھا، اب صحت یاب ہو رہے ہیں۔
شارجہ سول ڈیفنس کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر سامی خامس النقبی نے بتایا کہ یہ اپارٹمنٹ میولح کے علاقے میں عمارت کی تیسری منزل پر واقع ہے، آگ لگنے سے دھواں پوری عمارت میں پھیل گیا، آگ لگنے کے 4 منٹ بعد ہی فائر فائٹرز جائے وقوعہ پر پہنچے، حکام کے فوری ردعمل نے موقع پر پہنچنے کے بعد دو منٹ میں ہی آگ پر قابو پالیا، تاہم فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی اور فرانزک ٹیم نے تحقیقات کے لیے جائے وقوعہ کو اپنی تحویل میں لے لیا، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر عمارت کو سیل کر دیا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
یوکرینی صدر کو قتل کرنے کی سازش پکڑی گئی؛ 2 کرنل گرفتار
-
آسٹریلیا نے اسٹوڈنٹ ویزا کی مالی شرائط سخت کردیں، بھارت سب سے زیادہ متاثر
-
ہزاروں مظاہرین کا نیتن یاہو سے جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے کا مطالبہ
-
رفح پر اسرائیلی حملے کی طرف پیش قدمی، راہداری کا آپریشن اسرائیلی فوج نے سنبھال لیا
-
حماس جنگ بندی تجاویزہمارے مطالبات کے مطابق نہیں، اسرائیل
-
یمن میں شاہ سلمان سینٹر کی جانب سے 3 روزمیں دل کے 80 آپریشن کیے گئے
-
ایران ملائیشیا کے ذریعے تیل پابندیوں کی خلاف ورزی کررہا ہے،امریکہ
-
رفح پراسرائیلی ٹینکوں کی یلغار،ہسپتالوں کے ڈاکٹر اور طبی عملے کے ارکان علاقہ چھوڑنے لگے
-
ٹویوٹا کمپنی کو گزشتہ سال 31.82 بلین ڈالر کا ریکارڈ منافع
-
رفح پراسرائیلی حملہ لاکھوں زندگیاں خطرے میں ڈال دے گا ، اقوام متحدہ
-
بھارتی کرکٹ ٹیم میں مسلمانوں کے انتخاب کو روکنے کیلئے بی جے پی کو 400 سیٹیں چاہیے، مودی
-
مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر چین فرانس مشترکہ بیان انسانی ضمیرکی آواز ہے، چینی میڈیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.