ن لیگ پشاور کے 2 حلقوں میں جے یو آئی کے حق میں دستبردار

جمعہ 26 جنوری 2024 22:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2024ء) مسلم لیگ ن نے پشاور کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں جے یو آئی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔مسلم لیگ ن نے پشاور کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 28 پر جے یو آئی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

پی کے 73 سے ن لیگ کے امیدوار فضل اللہ جے یو آئی کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہو گئے اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے رہنما اسرار اللہ نے کہا ہے کہ دونوں حلقوں پر جے یو آئی کی مکمل حمایت کریں گے۔این اے 28 پر جے یو آئی کے ارباب نور عالم اور پی کے 73 پر مولانا عبدالحسیب حقانی امیدوار ہیں۔