لفظ پاکستان کے تجویز کنندہ چوہدری رحمت علی کی73 ویں برسی 3 فروری کو منائی جائیگی

ہفتہ 27 جنوری 2024 17:13

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2024ء) تحریک پاکستان کے عظیم رہنماء اور لفظ پاکستان کے تجویز کنندہ چوہدری رحمت علی کی73 ویں برسی 3 فروری کو منائی جائیگی اس سلسلہ میں مختلف تنظیموں کے زیر اہتمام احمدیارسمیت ملک بھر میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائیگا جس سے مقررین خطاب کریں گے جبکہ مرحوم کی روح کو ایصال ثواب پہنچانے کیلئے قرآن خوانی بھی کی جائیگی پاکستان کا نام تجویز کرنے والے چوہدری رحمت علی3 فروری 1951کو انتقال کرگئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :