جمعیت علمائے اسلام کی جدوجہد اسلامی فلاحی ریاست کیلئے ہے ، خلیل الرحمن دمڑ

جمعرات 1 فروری 2024 20:56

ہرنائی/زیارت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2024ء) جمعیت علماء اسلام کے نامزد امیدوار برائے پی بی 7 خلیل الرحمن دمڑنے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام کی جدوجہد ایک اسلامی فلاحی ریاست کیلئے ہے جس میں عوام کو برابر کے حقوق حاصل ہوں، حلقے کے عوام کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی انتخابی مہم کے دوران زیارت، سنجاوی، شاہرگ ہرنائی کے مختلف علاقوں میں اجتماعات، کارنر میٹنگز اور تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، این اے 253 پر نامزد امیدوار نصیر احمد کاکڑ، حاجی دلاور خان کاکڑ، سید عبدالخالق شاہ، ملک سلطان ترین، مولوی نورالحق، پیپلز پارٹی کے صدر یاسین ترین، نظام ترین، عبدالباقی ترین اور دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔

جبکہ سیکڑوں سیاسی کارکنوں اور قبائلی عمائدین نے خلیل الرحمٰن دمڑ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کا اعلان کیا، خلیل الرحمن دمڑنے کہا ہے کہ ووٹ کی طاقت سے علاقے کی تقدیر بدل دیں گے، عوام کا جوش و خروش اور بڑی ٰ تعداد میں جمعیت علمائے اسلام کے نمائندوں پر اعتماد کے اظہار سے اب ہمیں یقین ہو گیا ہے کہ پی بی7 اور این اے 253پر جمعیت ہی میدان مارے گی، مخالفین کی سیاست زمین بوس ہو چکی اب وہ اپنی ناکامی چھپانے کیلئے منفی حربے استعمال کر رہے ہیں اور لالچ دیکر عوام کا ضمیر خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر حلقے کے عوام نے ان دھوکے بازوں اور کرپٹ عناصر کو مسترد کر دیا ہے اور وہ 8 فروری کو کتاب پر مہر لگا کر ان عناصر کی ضمانتیں ضبط کروائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کامیاب ہو کر عوام کی پانچ سال کی محرومیوں کا زالہ کیا جائیگا۔