نوشہرہ ورکاں اغواہ برائے تاوان کے مقدمہ میں مغوی کی نعش ایک ھفتہ بعد کھیتوں سے مل گئی۔پولیس مصروف تفتیش

جمعرات 1 فروری 2024 22:40

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2024ء) نوشہرہ ورکاں قلعہ نو سنگھ کے رہائشی مغوی 21 سالہ نوجوان زیشان علی کی نعش ایک ھفتہ بعد علاقہ تھانہ تتلے عالی ڈیرہ پپلی والا سے مل گئی پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر تحصیل ہیڈ کواٹر ھسپتال نوشہرہ ورکاں ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دی ہے تھانہ تتلے عالی میں محمد امین کی مدعیت میں درج مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ اسکے بیٹے زیشان علی کو 25 جنوری کو نا معلوم افراد نے اغواہ کر لیا ہے جو محنت مزدوری کر کے واپس گاؤں آ رہا تھا اور ٹیلیفون کال کر کےنا معلوم عورت کے ذریعے 50 لاکھ تاوان کا مطالبہ بھی کیا گیا جبکہ تتلے عالی پولیس کو ڈیرہ پپلی والا کے قریب سے مغوی کی نعش مل گئی اور مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :