تحریک پاکستان کے عظیم رہنما اورلفظ پاکستان کے تجویز کنندہ چوہدری رحمت علی کی73 ویں برسی(کل) منائی جائے گی

جمعہ 2 فروری 2024 11:44

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2024ء) تحریک پاکستان کے عظیم رہنما اور لفظ پاکستان کے تجویز کنندہ چوہدری رحمت علی کی73ویں برسی(کل) 3فروری کو منائی جائے گی فیصل سمیت ملک بھر میں مسلم لیگ اور دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے دیرینہ رفیق چوہدری رحمت علی کی ملک و قوم کیلئے پیش کی گئی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان کا نام تجویز کرنیو الے چوہدری رحمت علی3فروری 1951ء کو انتقال کر گئے تھے انہیںانگلستان کے شہر کیمبرج میں امانتاً دفن کیا گیا ہے۔