تحریک پاکستان کے عظیم رہنما اورلفظ پاکستان کے تجویزکنندہ چوہدری رحمت علی کی 73 ویں برسی 3 فروری ہفتہ کو منائی گئی

ہفتہ 3 فروری 2024 22:11

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2024ء) تحریک پاکستان کے عظیم رہنما اور لفظ پاکستان کے تجویز کنندہ چوہدری رحمت علی کی73ویں برسی 3فروری ہفتہ کو منائی گئی۔

(جاری ہے)

ملک بھر میں مسلم لیگ سمیت دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیاجس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے دیرینہ رفیق چوہدری رحمت علی کی ملک و قوم کیلئے پیش کی گئی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ پاکستان کا نام تجویز کرنیو الے چوہدری رحمت علی3فروری 1951ء کو انتقال کر گئے تھے انہیںانگلستان کے شہر کیمبرج میں امانتاً دفن کیا گیا ہے۔